امام تقی علیہ السلام اور چھوٹی عمر کی امامت

متن مرتبط با «لذت؟» در سایت امام تقی علیہ السلام اور چھوٹی عمر کی امامت نوشته شده است

کونسی لذت؟

  • کونسی لذت؟سید عباس حسینیہر انسان لذت چاہتا ہے۔ کونسا انسان ایسا ہے جسے لذت پسند نہ ہو؟ ہمارا کھانا، پینا، ملنا جلنا، سیروتفریح، ازدواجی تعلقات یہاں تک کہ عبادت تک ہر کام اور فعل لذت کی خاطر ہے۔ انسان اس دنیا میں زیادہ سے زیادہ لذت سمیٹنا چاہتا ہے۔ مغربی مادر پدر آزاد لبرل نظام کا نعرہ ہی یہی ہے کہ جتنا ہو سکے اس دنیا میں موج مستی کرو گویا انسان کی زندگی کا مکمل ہدف ہی یہی ہے۔ مغربی معاشرے میں اکثر مرد اور عورت پورا ہفتہ کما کر چھٹی کے دن سارا پیسہ موج مستی میں اڑاتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قدیم یونانی فلسفی اپیکور (Epicurus) کا سارا فلسفہ بھی اسی نظریے پر قائم تھا جس کے مطابق انسانی زندگی کا ہدف لذت اور خوشی تک پہنچنا ہے۔ یہی وجہ ہے اس فلسفی نظریہ (Epicureanism) کو عیش ونوش کے معنی میں لیا جاتا ہے۔ البتہ خود اپیکور کے مطابق عارضی لذت کافی نہیں ہے بلکہ انسان کو ایسی لذت کے پیچھے ہونا چاہیے جو پوری زندگی اس کے ساتھ رہے۔ اسلام حلال اور جائز لذت کا مخالف نہیں۔ اکثر لوگوں کی عبادت بھی لذت ہی کی خاطر ہے، چاہے وہ جنت کی لذت کا حصول ہو یا جہنم کے عذاب سے نجات کی لذت۔ قرآن نے بھی کہا ہے کہ اس دنیا کی زینتوں کو کس نے حرام کیا ہے؟ (قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ) قرآن نے مومنین کے لیے آخرت اور بہشت میں حاصل ہونے والی لذتوں کی بھی پوری ایک فہرست بیان کی ہے۔ اصل مسئلہ دو چیزوں میں ہے:۱۔ خداوند متعال حکیم ذات ہے لہذا خود انسان اور معاشرے کی ضرورتوں اور مصلحتوں کو دیکھتے ہوئے لذتوں کو منظم کرنے کے لیے اسلام ایک مکمل ضابطہ دیتا ہے اور لذتوں کو جائز و ناجائز اور حلال وحرام میں تقسیم کرتا ہے۔ وہ لذتی, ...ادامه مطلب

  • جدیدترین مطالب منتشر شده

    گزیده مطالب

    تبلیغات

    برچسب ها