اجتماعی زندگی یا انفرادی؟
-
تاریخ: 1396/11/6 ساعت: 19:38
اجتماعی زندگی یا انفرادی؟ اسلام کی نظر میں کس کی اہمیت زیادہ ہے؟ آیا انسان کو اجتماعی طور پر معاشرے میں رہتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے یا انفرادی طور پر معاشرے سے کٹ کر؟ اسلام کے نزدیک کس کی اہمیت زیادہ ہے اور کس کی طرف اسلام دعوت دیتا ہے؟ کیا ممکن ہے انفرادی زندگی بھی قدر وقیمت پیدا کر لے؟ ان سوالوں ...
اخبات اور مخبتین کا مطلب
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
قرآن فہمی:"اخبات "اور" مخبتین " کا مطلب ارشاد خداوندی ہے: فإلَٰهُكُمْ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ فَلَهُ أَسْلِمُوا وَبَشِّرِ الْمُخْبِتِينَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ (حج: 35، 36)إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَخْبَتُوا إِلَىٰ رَبِّهِمْ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنّ...
یمن کے سابق ڈکٹیٹر علی عبد اللہ صالح کا قتل۔۔۔
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
یمن کے سابق ڈکٹیٹر علی عبد اللہ صالح کا قتل۔۔۔ کیوں، کیسے اور کس نے کیا؟ تحریر: محمد صادق الحسینی ترجمہ: عباس حسینی اس بھیانک ناکام انقلاب کی تفصیل جس کے تحت علی عبد اللہ صالح نے انصار اللہ(حوثیوں) کے خلاف بغاوت کی تاکہ وہ دوبارہ سے یمن کا بلا شرکت غیرے حاکم بن جائیں، اور اپنے بیٹے کو جو اس وقت عرب ...
ہر مسئلہ ہم سب کا مسئلہ ہے
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے سے کچھ نکال رہے ہیں،چوہے نے سوچا کہ شاید کچھ کھانے کا سامان ہے- خوب غور سے دیکھنے پر اس نے پایا کہ وہ ایک چوهےدانی تھی- خطرہ بھانپنے پر اس نے گھر کے پچھواڑے میں جا کر کبوتر کو یہ بات بتائی کہ گھر میں چ...
باطن مہم ہے۔۔۔!
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
ایک استاد نے اپنے شاگردوں سے پوچھا: آپ لوگوں کے خیال میں کونسی چیز انسان کو خوبصورت بناتی ہے؟ کسی نے کہا: بڑی آنکھیں۔ دوسرے نے کہا: بلند قد وقامت۔ ایک اور نے کہا: صاف اور شفاف جلد۔ استاد نے اپنے بیگ سے دو گلاس نکال لیے۔ ایک گلاس بہت قیمتی، رنگین اور خوبصورت تھا، جبکہ دوسرا مٹی کا بنا سادہ سا، بے رنگ...
شیخ اسماعیل دولابی
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
شیخ اسماعیل دولابی اگر ایک امیر شخص جس پر آپ کو اعتماد ہو، اطمینان ہو، آپ سے کہیں:اپنے قرض کے بارے میں پریشان مت ہوں۔ میں ہوں نا۔ تمہیں کس بات کی پریشانی؟ اس کی یہ بات آپ کے لیے کتنے سکون کا باعث ہوگی۔ یقینا آپ کی پریشانی ختم ہوجائے گی۔ وہ خدا جو مہربان ہے، جو غنی ہے، جو قادر ہے۔ اس خدا نے ہم سے کہا...
آگے کی منصوبہ بندی کرو۔۔۔!
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
ایک بوڑھا شخص لوگوں کو نصیحت کرنا چاہ رہا تھا۔ لوگوں کے سامنے ایک لطیفہ سنایا۔ سب مل کر خوب ہنسے۔ کچھ دیر بعد وہی لطیفہ دوبارہ سنایا۔ اس دفعہ کم لوگ ہنسے۔ اس نے تیسری دفعہ اسی لطیفے کا تکرار کیا۔اب کی دفعہ کوئی بھی نہیں ہنسا۔ وہ ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوا اور کہا: جب ایک لطیفے پر با...
نہی از منکر کا خوبصورت طریقہ
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
نہی از منکر کا خوبصورت طریقہ حوزہ علمیہ قم کے موسس آیت اللہ شیخ عبد الکریم حائری کے حوالے سے نقل ہے کہ: ایک بوڑھا شخص تھا جو نماز جماعت میں روزانہ شرکت کرتا تھا۔ اچھا آدمی تھا، لیکن داڑھی مونڈھتا تھا۔ میں کوئی موقعہ ڈھونڈ رہا تھا تاکہ اس کو اس منکر (برے کام )سے نہی کروں۔ ایک دن حرم حضرت معصومہ(س) کے...
صلوات کی فضیلت
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
تین قسم کے ذکر ہیں. کچھ اذکار پین(Pen) اور پینسل(Pencil) کی طرح ہیں۔ ہمارے لیے نیکیاں لکھتے ہیں۔ جیسے: الحمد لله، سبحان الله. کچھ اذکار ربڑ(Eraser) کی طرح ہیں۔ ہمارے گناہوں اور برائیوں کو مٹاتے ہیں۔ جیسے: استغفر الله. لیکن ایک ذکر ایسا بھی ہے جو پین کا کام بھی کرتا ہے اور ربڑ کا بھی۔ گناہوں کو پاک ک...
ابوذر کی ضمانت
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
ایک بہترین داستان ہے اسے ضرور پڑھیں. تین بھائی ایک آدمی کو امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے پاس لے کر آئے اور کہنے لگے کہ اس نے ہمارے باپ کا قتل کیا ہے. امام علی علیہ السلام نے اس آدمی سے دریافت کیا کہ تو نےایسا کیوں کیا ہے؟ وہ آدمی عرض کرنے لگا: حضور میں ایک چرواہا ہوں ، بھیڑ بکری اور اونٹ چراتا ہوں...
نعمت کی قدر
-
تاریخ: 1396/10/11 ساعت: 0:06
وه پھول بیچنے والی دکان کے آگے رکا۔ وہ چاہتا تھا اپنی ماں کے لیے پھولوں کا ایک گلدستہ خرید لے۔ ماں دوسرے شہر رہتی تھیں اور اس کی خواہش تھی پھولوں کے اس گلدستے کو بذریعہ ڈاک اپنی ماں تک پہنچا دے۔ جب دکان سے باہر نکلا ایک چھوٹی سی بچی پر نظر پڑی جو دروازے کے ساتھ کھڑی زار وقطار رو رہی تھی۔ وہ اس بچی ک...
صحابہ کا رویہ رسول خدا کے ساتھ
-
تاریخ: 1396/7/18 ساعت: 22:23
جمعے کا دن تھا۔۔۔ ہاف ڈے کی وجہ سے آفس میں جلدی چھٹی ہوئی۔۔۔ دوست کے ساتھ آفس سے نکل کر گھر جانا چاہ رہا تھا۔۔ تاکہ کھانا کھانے کے بعد بیگم بچوں کو کہیں گھمانے لے چلیں۔۔۔ موسم بھی بڑا سہانا تھا۔۔ سوچا انجوائی کر لوں گا اور بچوں کی ضد بھی پوری ہو جائے گی۔۔ اتنے میں اذان کی آواز سنائی دی۔۔ دوست نے کہا...
رہبر معظم سید علی خامنائی کی شخصیت
-
تاریخ: 1396/6/30 ساعت: 12:54
رہبر معظم سید علی خامنائی مختلف عالمی سیاسی ومذہبی شخصیات کی نظر میں 1۔ کیوں امام خامنائی؟ آیت اللہ بہجت کچھ لوگوں نے آیت اللہ بہجت سے کہا: آغا خامنائی ابھی رہبربننے کے لیے جوان ہیں۔ انہوں نے جواب میں فرمایا: ایک دفعہ کہا تھا علی علیہ السلام جوان ہیں اور ان کو خلافت سے منع کیا گیا ، اسی کی پشیمانی س...
روح کا اثبات
-
تاریخ: 1396/6/23 ساعت: 11:20
روح کا اثبات سوال: اس بات پر کیا دلیل ہے کہ انسان بدن کے علاوہ روح بھی رکھتا ہے؟ سوال کی وضاحت: جو لوگ ہر چیز کو تجربہ اور حس کی بنیاد پر تولتے ہیں ان کے مطابق چونکہ انسان کی روح (نفس) تجربے سے ثابت نہیں اور نہ ہی ہم اپنی آنکھوں سے اسے دیکھ سکتے ہیں، پس کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انسان بدن کے علاوہ روح بھ...
ائمہ علیھم السلام کو "قطب" کیوں کہا جاتا ہے؟
-
تاریخ: 1396/6/14 ساعت: 7:52
ائمہ علیھم السلام کو "قطب" کیوں کہا جاتا ہے؟ سید عباس حسینی قطب لغت میں چکی کے اس مرکزی حصے(کیلی) کو کہا جاتا ہے جو نچلی طرف اور ثابت ہوتاہے، اور اسی کےمحور میں اوپر والا پاٹ گھوم رہا ہوتا ہے۔ قطب کے قاعدے کے تحت، اس کائنات کا نظام ایک مرکز کے گرد گھوم رہا ہے۔ اس کائنات کا ظہور، اسی مرکز سے ہوا ہے۔ح...
چند فلسفی اصطلاحات
-
تاریخ: 1396/5/31 ساعت: 20:31
چند فلسفی اصطلاحات ترجمہ وتلخیص: سید عباس حسینی ۱۔ واسطہ درثبوت: یعنی ایک چیز دوسری چیز کے وجود کے لیے علت ہے۔ دوسری چیز کےثبوت اور وجود میں پہلی چیز واسطہ بن رہی ہے۔ اس کا تعلق واقع اور نفس الامر سے ہے۔ مثلا آگ پانی کی حرارت کے لیے چونکہ علت ہے، پس آگ ، حرارت کے لیے واسطہ در ثبوت ہے۔ ۲۔ واسطہ در ...
فلسفہ کیوں ضروری ہے؟
-
تاریخ: 1396/5/31 ساعت: 20:31
فلسفہ کیوں ضروری ہے؟ تحریر: عباس حسینی فلسفہ(Philosophy) بنیادی ترین علوم میں سے ہے جسے تمام علوم کی ماں (Mother of the Sciences) بھی کہا جاتا ہے۔ فلسفہ اس وسیع کائنات کی حقیقت کے حوالے سے بنیادی ترین سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کا نام ہے۔ اگرچہ فلسفے کابنیادی معنی علم اور حکمت سے دوستی کے ہے ا...
گدھے کی دعا
-
تاریخ: 1396/5/31 ساعت: 20:31
گدھے نے دعا کی کہ اس کا مالک مر جائے، تاکہ اس گدھے والے زندگی سے اسے نجات مل جائے۔ مالک کو گدھے کی دعا کا پتہ چل گیا۔ اس نے گدھے سے کہا: اے گدھا! میرے مرنے کے بعد کوئی دوسرا تمہیں گدھا بنا کر استعمال کرے گا۔ تمہاری جان ایسے نہیں چھوٹے گی۔ دعا کرو کہ تمہارا گدھا پن ختم ہو جائے۔۔ تب جا کر ہی تمہاری جا...
خوش اخلاقی
-
تاریخ: 1396/5/31 ساعت: 20:31
وہ ابھی کچھ دن پہلے نئے مکان میں شفٹ ہوا تھا۔ صبح دیکھا کہ ہمسایے نے سارا کچرا اس کے گھر کے سامنے رکھا ہے۔ اگلے دن وہ پھولوں کا ایک گلدستہ لے کر ہمسایے کے پاس چلا گیا۔ ہمسایہ تعجب سے کہنے لگا: ہم نے تو آپ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ اور آپ؟ اس نے کہا: جس کے پاس جو ہے وہی دوسروں کو پیش کرتا ہے۔
چراغ تلے اندھیرا
-
تاریخ: 1396/5/31 ساعت: 20:31
سونے سے پہلے وہ سیگریٹ پینا چاہتا تھا۔ پورے گھر میں تلاش کرنے کے باوجود اسے ماچس نہیں ملی۔ آخر تھک ہار کر موم بتی بجا کر سو گیا۔