خرید بک لینک

رہبر معظم سید علی خامنائی مختلف عالمی سیاسی ومذہبی شخصیات کی نظر میں

1۔ کیوں امام خامنائی؟

آیت اللہ بہجت

کچھ لوگوں نے آیت اللہ بہجت سے کہا: آغا خامنائی ابھی رہبربننے کے لیے جوان ہیں۔ انہوں نے جواب میں فرمایا: ایک دفعہ کہا تھا علی علیہ السلام جوان ہیں اور ان کو خلافت سے منع کیا گیا ، اسی کی پشیمانی سات پشتوں کے لیے کافی ہے۔

2۔ کیوں امام خامنائی؟

آیت اللہ بہاء الدینی: ایک دن آیت اللہ بہاء الدینی کی آیت اللہ خامنائی سے ملاقات کے بعد ان سے پوچھا گیا:کیا رہبر معظم کل یہاں آئے تھے؟ انہوں نے جواب میں کہا: ہاں، کچھ دیر کے لیے یہاں سورج نکلا تھا، سورج کی طرح ان کی خیر وبرکات بہت زیادہ ہیں۔

3۔ کیوں امام خامنائی؟

کنڈولیزا رائس سابق امریکی وزیر خارجہ

ایران کا لیڈر (خامنائی) ان تمام منصوبوں کو جو دنیا کے بہترین ذہنوں نے ، اچھا خاصہ بجٹ خرچ کر کے، بہت زیادہ ٹائم صرف کر کے بنایا ہو، اور دنیا کے ماہر ترین افراد کے پاس ان منصوبوں کو اپلائی کر نے کی ذمہ داری ہو، صرف ایک گھنٹے کی تقریر کے ذریعے نقش بر آب کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

4۔ کیوں امام خامنائی؟

کوفی عنان(سابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ):میری مختلف شخصیات سے ملاقات رہی کہ جن سے بہت زیادہ متاثر ہوا۔ لیکن آیت اللہ خامنائی سے ملاقات میں، میں نے محسوس کیا ان جیسی شخصیت آج تک نہیں دیکھی۔ ان کی معنوی شخصیت نےمجھے ایسے متاثر کیا کہ اپنی جگہ سوچنا شروع ہوا :کیوں مجھ جیسا اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل ہوں؟(میری جگہ ان کو ہونا چاہیے۔) اس ملاقات کے بعد جن شخصیات نے مجھے متاثر کیا تھا باقی سب کو میں بھول گیا۔

۵۔ کیوں امام خامنائی؟

حضرت آیت اللہ حسن زادہ آملی: آپ رہبر معظم کے سامنے دوزانو ہو کر بیٹھتے ہیں اور آپ کو مولا کہہ کر پکارتے ہیں ۔ رہبر معظم ناراض ہوتے ہیں اور علامہ سے کہتے ہیں: ایسا نہ کیجیے۔ علامہ حسن زادہ فرماتے ہیں: "اگر آپ سے ایک مکروہ بھی دیکھا ہوتا تو ایسا نہ کرتا۔"

اسی طرح ان کا کہنا تھا: "اپنے کان ہمیشہ آیت اللہ خامنائی کی طرف متوجہ رکھنا، چونکہ ان کےکان ہمیشہ حضرت حجۃ بن الحسن کی طرف متوجہ ہیں۔"

6۔ کیوں امام خامنائی؟

مرحوم محمد تقی بہلول: میں نے اپنی زندگی میں، بہت سارے امراء اور اصحاب منصب دیکھے، لیکن کسی کو بھی دنیاوی منصب اور مقام سے بے رغبت ان جیسا نہیں دیکھا۔ جب روزمرہ زندگی میں ان کو دیکھتا ہوں تو احساس کرتا ہوں کہ دنیا طلبی کی طرف ایک ذرہ بھی میل ورغبت نہیں رکھتے۔

7۔ کیوں امام خامنائی؟

امام خمینی (رہ)

ایک روز آغا خامنائی سفر سے واپس آئے اور امام خمینی کی خدمت میں پہنچے۔ آغا خامنائی کو دیکھتے ہی امام خمینی نے کہا: جب پتہ چلا کہ آپ کا جہاز ائیرپورٹ پر اتر چکا ہے تب مجھے سکون ہوا۔ پھر فرمایا: جب بھی آپ سفر پر جاتے ہیں میں مضطرب رہتا ہوں ۔ بہت زیادہ سفر پر مت جا یا کریں ۔ امام خمینی نے آپ کے بارے فرمایا:" واقعا آقای خامنائی رہبری کی صلاحیت رکھتے ہیں۔"

8۔ کیوں امام خامنائی

مرجع عالیقدر آیت اللہ سیستانی: میں امام خمینی کے دور میں ہر رات ان کے لیے دعا کیا کرتا تھا، اور ابھی ہر روز آغا خامنائی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

9۔ کیوں امام خامنائی:

ولادی میر پیوٹن (روسی صدر): حضرت مسیح کے بارے میں نے جتنا مطالعہ کیا ہے، ان کی تمام خصوصیات ایران کے رہبر میں ، میں نے پایا۔ وہ ایسا حکیم دانشمند ہے کہ جس کے ہاتھ میں ایران کی سیاست اور فیصلے ہیں اور ان کی ذہانت اور معاملہ فہمی کی وجہ سے ایران کے لیے کسی قسم کا خطرہ باقی نہیں رہتا۔ ان سے ملاقات میں ولایت فقیہ کے مفہوم اور دینی علماء کی ولایت کے بارے میں جو کچھ سنا ہوا تھا، سچ پایا۔

برچسب: خامنائی,شخصیت, نویسنده: هیراد اکبری‌پور تاريخ: پنجشنبه 30 شهريور 1396 ساعت: 12:54

صفحه بندی