خرگوش اور کچھوا

ساخت وبلاگ

خرگوش اور کچھوے کی کہانی آپ نے بہت بار سنی ہوگی۔ آج اسے کچھ اور انداز میں بیان کریں گے۔

پہلا منظر:

خرگوش اور کچھوے کی دوڑ لگی۔ خرگوش اپنی تیز رفتاری پر مغرور تھا۔ فورا کچھوے سے آگے نکل گیا۔ کہا ابھی تو کچھوا بہت دور ہے۔ کچھ دیر کے لیے درخت کے نیچے سو جاتا ہوں۔ گہری نیند آئی اتنے میں کچھوا آگے نکل گیا اور مقصد تک پہنچ گیا۔ جب خرگوش جاگا اور بھاگ بھاگ کر مقصد تک پہنچا تو کچھوا پہلے سے وہاں موجود تھا۔ خرگوش کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔

سبق: کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔

دوسرا منظر:

ایک دفعہ پھر سے خرگوش اور کچھوے کی دوڑ لگی لیکن اس دفعہ شرط یہ لگائی کہ راستہ کوئی اور ہوگا۔ اب کی بار خرگوش بہت محتاط تھا۔ دوڑ شروع ہوئی۔ جب خرگوش آگے نکلا تو راستے میں ایک جگہ پانی تھا جسے عبور کرنا خرگوش کے لیے مشکل تھا۔ وہ ادھر سے ادھر اور ادھر سے ادھر بھاگتا رہا۔ کچھوا جب وہاں پہنچا وہ آسانی سے پانی عبور کر گیا اور منزل مقصود تک پہنچ گیا۔ خرگوش کو پھر سے شرمندگی اٹھانی پڑی۔

سبق: اپنی صلاحیت اور استعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسروں کو چیلنج دینا چاہیے۔

تیسرا منظر: پھر سے خرگوش اور کچھوے کی دوڑ لگی۔ راستے میں ایک جگہ پھر سے پانی تھا۔ اب کی بار کچھوے نے خرگوش سے کہا: لیجیے میں تمہیں اپنی پیٹھ پر اٹھاتا ہوں۔ خرگوش نے کچھوے کی پیٹھ پر بیٹھ کر نہر پار کیا۔ دونوں ایک ساتھ مقصد تک پہنچے۔
سبق: ایک دوسرے کی مدد کریں تو سارے منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔

+ لکھاری عباس حسینی در 16 May 2023 و ساعت 11:18 AM |

امام تقی علیہ السلام اور چھوٹی عمر کی امامت...
ما را در سایت امام تقی علیہ السلام اور چھوٹی عمر کی امامت دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : abbashussaini بازدید : 50 تاريخ : شنبه 14 مرداد 1402 ساعت: 14:34